خبرنامہ

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے نئے اور جاری 96 منصوبوں کیلئے 3 کھرب 19 ارب 72 کروڑ 3 لاکھ 37 ہزار روپے مختص

اسلام آباد(ملت آن لائن ،اے پی پی)وفاقی حکومت نے وزارت مواصلات کے ذیلی ادارے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے نئے اور جاری 96 منصوبوں کیلئے 3 کھرب 19 ارب 72 کروڑ 3 لاکھ 37 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ ان منصوبوں کیلئے مجموعی تخمینہ 23 کھرب 33 ارب 20 کروڑ 74 لاکھ 40 ہزار روپے لگایا گیا ہے۔ ان منصوبوں میں پاک چین راہداری کے کئی اہم منصوبے شامل ہیں ۔ مالی سال 2017-18ء کے بجٹ کے تحت سرکاری ترقیاتی پروگرام کے ذریعے مجموعی طور پر 72 جاری اور 13 نئے منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا۔ ان منصوبوں میں بعض ایسے منصوبے ہیں جن کی منظوری نہیں دی گئی ہے تاہم ایسے منصوبوں کی منظوری بعد میں لی جائے گی۔