خبرنامہ

نیویارک میں دھماکے سے متعدد افراد زخمی، حملہ آور گرفتار

نیویارک میں دھماکے سے متعدد افراد زخمی، حملہ آور گرفتار
نیویارک:(ملت آن لائن) امریکا کے شہر نیویارک کے مین ہٹن بس ٹرمینل پر دھماکے کے نیتجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ امریکی شہر نیویارک کے مصروف ترین علاقے مین ہٹن میں ٹائمز اسکوائر کے قریب پورٹ اتھارٹی پر زوردار دھماکا ہوا جس کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور خوف و ہراس پھیل گیا، جائے دھماکا سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دھماکا پورٹ اتھارٹی بس ٹرمینل کےقریب ممکنہ پائپ بم پھٹنے سے ہوا ہے جس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس نے واقعہ کو دہشتگردی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کے بعد گرفتار کیا گیا مشتبہ شخص کا تعلق بنگلادیش سے ہے، 27 سالہ بنگالی نوجوان گزشتہ 7 سال سے امریکا میں مقیم تھا جب کہ ملزم کے قبضے سے ایک پائپ بم برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ نیویارک پولیس نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مین ہٹن بس ٹرمینل کی 42 اسٹریٹ اور 8 ایونیو کے درمیان زوردار دھماکا ہوا جب کہ متاثرہ مقام پر اے سی اور ای لائن موجود ہیں جسے مسافروں سے خالی کرالیا گیا ہے۔