خبرنامہ

ن لیگی قافلے کو کامونکی ٹول پلازہ پر روک لیا گیا

سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز شریف نجی ایئر لائن کی پرواز سے متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں تاہم پاکستان کے لئے ان کی فلائٹ 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔ اب وہ شام 8:15 بجے پاکستان پہنچیں گے۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں آمدن سے زائد اثاثوں پر نواز شریف کو 10 سال قید بامشقت اور 80 ملین پاؤنڈ جبکہ مریم نواز شریف کو اپنے والد کی جائیداد چھپانے میں معاونت پر 7 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

ن لیگی قافلے کو کامونکی ٹول پلازہ پر روک لیا گیا

گجرانوالہ سے لاہور آنے والے ن لیگی قافلے کو پولیس نے کامونکی ٹول پلازہ پر روک لیا ہے۔ کارکنوں نے گاڑیوں سے باہر آکر شدید نعرے بازی کی۔

موقع پر موجود محسن خالد کے مطابق، گجرانوالہ سے چھ قافلے روانہ ہوئے تھے جن کو کامونکی ٹول پلازہ پر روک لیا گیا ہے۔ یہاں راستے کو کنٹینرز اور ٹرکوں سے بلاک کیا گیا ہے۔

ٹول پلازے پر رینجرز بھی تعینات ہے۔ کارکنوں نے گاڑیوں سے باہر آکر شدید نعرے بازی کی اور ایک کرین کی مدد سے رکاوٹوں کو ہٹانے کی کوشش کی۔ اس کے بعد قافلہ یہاں سے روانہ ہوا ہے۔