(ن) لیگ سینیٹ الیکشن سے آؤٹ: الیکشن کمیشن نے درخواست مسترد کردی
اسلام آباد:(ملت آن لائن) الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی درخواست مسترد کردی۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز انتخابی اصلاحات کیس کے فیصلے میں میاں نوازشریف کو پارٹی صدارت کے لیے نااہل قرار دیا اور ساتھ ہی ان کے بطور پارٹی صدر کیے گئے فیصلوں کو بھی کالعدم کردیا۔
نواز شریف پارٹی صدارت کے لیے نااہل قرار
عدالتی فیصلے کے بعد نوازشریف کے بطور پارٹی صدر سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کو دیئے گئے ٹکٹس بھی منسوخ ہوگئے۔ مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا اور پارٹی چیئرمین راجہ ظفر الحق کے دستخط سے امیدواروں کو ٹکٹس جاری کیے گئے ہیں۔ راجہ ظفر الحق نے الیکشن کمیشن کے دفتر جاکر امیدواروں کے فارمز پر دستخط کیے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو ٹکٹس کا اجراء کردیا۔
راجہ ظفر الحق کی میڈیا سے گفتگو
الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ظفر الحق نے کہا کہ کل کے فیصلے کے بعد چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات ضروری سمجھی، الیکشن کمیشن میں میرے نام سے امیدواروں کے پارٹی ٹکٹس جمع کرا دیئے ہیں، صدر یا چیئرمین پارٹی ٹکٹ جاری کرسکتا ہے۔
وزارت اور پارٹی صدارت چھین لی، میرا نام بھی چھین لیں، نوازشریف
انہوں نے کہا کہ پارٹی صدارت کے لیے نام پر مشاورت ہو رہی ہے، اس حوالے سے پارٹی کی مرکزی مجلس عامہ فیصلہ کرے گی۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عامہ کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرلیا گیا ہے۔