خبرنامہ

ن لیگ کے بعد ایم ایم اے کا بھی انتخابی نتائج تسلیم کرنے سے انکار

مسلم لیگ ن کے بعد متحدہ مجلس عمل نے بھی انتخابی نتائج تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔

مولانا فضل الرحمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دھاندلی شدہ الیکشن قبول نہیں کریں گے اور اس حوالے سے جلد آل پارٹیز کانفرنس منعقد کریں گے۔

قبل ازیں مسلم لیگ ن کے قائد شہباز شریف نے بھی انتخابات کی شفافیت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا اور الیکشن کے نتائج قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

پاکستان پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم پاکستان اور تحریک لبیک پاکستان بھی انتخابی نتائج کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔