وائس ایڈمرل ظفر محمود عباسی ترقی پاکر نئے نیول چیف مقرر
صدر مملکت ممنون حسین نے وائس ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو ایڈمرل کے عہدے پر تقرری کی منظوری دے دی۔
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ 6 اکتوبر کو عہدے سے ریٹائرڈ ہوں گے جب کہ صدر مملکت ممنون حسین نے وائس ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو ایڈمرل کے عہدے پر تعیناتی کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وائس ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی تعیناتی کی سمری صدر مملکت کو بھجوائی تھی۔
خیال رہے کہ ایڈمرل ذکااللہ نے 2 اکتوبر 2014 کو بطور پاک بحریہ کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات سنبھالیں اور تین سال تک اس عہدے پر فائز رہے ہیں۔