خبرنامہ

واشنگٹن سے کہہ دیا خالی خولی بات نہ کریں: وزیر خارجہ

واشنگٹن سے کہہ دیا خالی خولی بات نہ کریں: وزیر خارجہ

اسلام آباد: (ملت آن لائن) امریکہ کے ساتھ بات چیت جاری ہے، معاملات آگے بڑھائے جا رہے ہیں، خواجہ آصف کا سینیٹ میں بیان، کہتے ہیں امریکہ کے ساتھ افغان مسئلے کے حل کیلئے بات چیت جاری ہے، امریکہ کے ساتھ تعلقات خوشگوار ہونے کی خوش فہمی نہیں ہے۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان ہر فورم پر اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا، حوصلہ رکھنا چاہئے کہ اچھا وقت آ چکا ہے، مزید بھی آئے گا، پاکستان کی پالیسی کے مطابق ہی بات چیت ہو گی، پاکستان کی خودمختاری اور مفادات کو مدنظر رکھ کر پالیسی کو فریم کیا جائے گا۔
پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے جارج واشنگٹن یونیورسٹی کا دورہ کیا اور پاک امریکہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے جب بھی دونوں ملکوں نے مل کر کام کیا تو فائدہ ہوا۔ افغانستان میں استحکام کیلئے مل کر کام کرنا ضروری ہے۔ مسئلہ افغانستان کا سیاسی حل صرف افغان قوم کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا مسئلہ جموں کشمیر سمیت دیگر مسائل کا واحد حل مذاکرات ہیں۔ پرامن ماحول کیلئے پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کا آغاز کرنا ہو گا۔ پاک بھارت مذاکرات کیلئے امریکہ اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ اعزاز چودھری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں امن لوٹ رہا ہے۔

مسئلہ افغانستان کا سیاسی حل صرف افغان قوم کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا مسئلہ جموں کشمیر سمیت دیگر مسائل کا واحد حل مذاکرات ہیں۔ پرامن ماحول کیلئے پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کا آغاز کرنا ہو گا۔ پاک بھارت مذاکرات کیلئے امریکہ اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ اعزاز چودھری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں امن لوٹ رہا ہے۔