خبرنامہ

والدہ ختم نبوت کا قانون بنانے والوں میں شامل تھیں: وزیر داخلہ

والدہ ختم نبوت کا قانون بنانے والوں میں شامل تھیں: وزیر داخلہ
اسلام آباد:(ملت آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ چودھری احسن اقبال نے کہا ہے میری والدہ ختم نبوت کا قانون بنانے والوں میں شامل تھیں جبکہ والد جنت البقیع میں دفن ہیں۔ ایک صحافی کے سوال پر وزیر داخلہ جذباتی ہو گئے۔ انہوں نے کہا ہر کسی پر شک وشبہ کا طرزعمل ترک کر دینا چاہئے، ایسے سوالات سے ایک ایسا ماحول پیدا ہو سکتا ہے کہ ہر بندہ مشکوک نظر آئے گا،انہوں نے کہا الحمداللہ میری والدہ نے ختم نبوت کا قانون بنانے والوں میں کردار ادا کیا اور والد محترم جنت البقیع میں مدفون ہیں۔