والدہ کلثوم نواز آئی سی یو سے باہر آگئی ہیں، مریم نواز
لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ان کی والدہ آئی سی یو سے باہر آگئی ہیں۔
اپنے ٹوئنٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کے آپریشن کے بعد والدہ صحت یاب ہورہی ہیں۔ میری والدہ کیلیے دعاؤں پر اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
گزشتہ دنوں بیگم کلثوم نواز کی لندن میں دوران علاج کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد ان کا علاج لندن کے مقامی اسپتال میں جاری ہے جب کہ عید سے قبل انہیں اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا تھا۔
کلثوم نواز نے حال ہی میں این اے 120 میں تحریک انصاف کی یاسمین راشد کو شکست دی تھی۔
خیال رہے کہ بیگم کلثوم نواز علاج کی غرض سے چند ہفتوں قبل علاج کی غرض سے لندن گئی تھیں جہاں ڈاکٹرز نے ان کے گلے میں کینسر کی تشخیص کی تھی۔ کلثوم نواز کے دو آپریشن کیے جا چکے ہیں جو کامیاب رہے اور اب تیسری سرجری کے لیے وہ اسپتال پہنچ چکی ہیں۔
نواز شریف بھی اپنی اہلیہ کی تیمار داری اور عید منانے کے لیے لندن پہنچے تھے اور اب تک وطن واپس نہیں آئے جب کہ سابق وزیراعظم کے دونوں بیٹے حسن اور حسین نواز بھی لندن میں ہی موجود ہیں۔