اسلام آباد میں وزارت داخلہ کےاہم اجلاس میں نوازشریف اور مریم نواز کی پاکستان آمد اور گرفتاری سے متعلق انتظامات کوحتمی شکل دی جائےگی۔ دونوں رہنما جمعہ کی شام لاہور پہنچ رہےہیں۔
وزارت داخلہ کے اہم اجلاس میں ڈی جی ایف آئی اے،ڈی جی نیب اورآئی جی پنجاب شرکت کرینگے۔ اس اجلاس میں نوازشریف اورمریم نوازکی وطن واپسی سےمتعلق مشاورت ہوگی۔ نیب حکام کاوزارت داخلہ سےرابطےکےبعداجلاس طلب کیاگیاہے۔ ابتدائی طورپر یہ طےکیاگیاہے کہ شریف فیملی کی لاہورایئرپورٹ پرہی امیگریشن کروائی جائے۔اس کےبعدہیلی کاپٹرکےذریعےشریف فیملی کواسلام آبادمنتقل کرنےپرمشاورت ہوگی۔کسی بھی ناخوش گوارواقعےسےبچنےکیلئےبھی اقدامات پرمشاورت کی جائےگی۔
نیب کاموقف ہےکہ مجرم کااستقبال غیرقانونی اقدام ہے۔اس حوالےسےحتمی فیصلہ چیئرمین نیب کریں گے۔
اس کےعلاوہ نوازشریف اورمریم نوازکانام ای سی ایل میں بھی ڈال دیاگیاہے۔ نیب کی درخواست پردونوں کانام وزارت داخلہ نے ای سی ایل میں ڈالاہے۔