خبرنامہ

وزارت قانون و انصاف ڈویژن کی 5 جاری ، 4 نئی ترقیاتی سکیموں کیلئے ایک ارب 20 کروڑ روپے مختص

اسلام آباد (ملت آن لائن،اے پی پی)حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت آئندہ مالی سال2017-18ء میں وزارت قانون و انصاف ڈویژن کی 5 جاری اور 4 نئی ترقیاتی سکیموں کیلئے ایک ارب20 کروڑ روپے مختص کئے ہیں جن پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 10 ارب92 کروڑ10 لاکھ42 ہزار روپے لگایا گیا ہے ۔5 جاری ترقیاتی سکیموں کیلئے88 کروڑ 28 لاکھ28 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں جس کیلئے لاگت کا تخمینہ9 ارب44 کروڑ14 لاکھ91 ہزار روپے لگایا گیا ہے ۔ان جاری سکیموں میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی تعمیر کے جاری منصوبے کیلئے50 کروڑ روپے انصاف تک رسائی پروگرام کے تحت وفاقی پروگرام کیلئے 30 کروڑ روپے شامل ہیں۔وزارت قانون و انصاف ڈویژن کے چار نئے منصوبوں کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں مجموعی طور پر 31 کروڑ71 لاکھ72 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں جن پر لاگت کا تخمینہ ایک ارب47 کروڑ95 لاکھ51 ہزار روپے ہے نئے منصوبوں میں وفاقی ٹیکس محتسب کی عمارت کی تعمیر کیلئے10 کروڑ روپے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سیشن ڈویژن ایسٹ کی تعمیر کیلئے10 کروڑ روپے کی سکیمیں4 نئے منصوبوں میں شامل ہیں۔