وزارت کی پروا نہیں: زاہد حامد
پسرور:(ملت آن لائن) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر زاہد حامد نے کہا ہے کہ انہوں نے وزارت قانون سے مستعفی ہونے کافیصلہ ازخود اور رضاکارانہ طور پر کیا ۔مقامی صحافیوں سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں امن وامان قائم رکھنے اور لوگوں کی جان ومال کے تحفظ کے لئے ایک نہیں سو وزارتیں قربان کرسکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں وزارت جانے کا ملال نہیں دکھ اس بات کا ہے کہ ان کے ایمان پر شک کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت حلف نامے سمیت آئین میں موجود تمام شقیں درست کردی گئی ہیں قانون میں کوئی سقم موجود نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کے خاندان کے سبھی افراد اﷲ کے فضل سے مسلمان ہیں ،حضرت محمد سے دلی محبت رکھتے ہیں اور حضرت محمد کو اﷲ کا آخری نبی مانتے ہیں ہمارا ایمان ہے کہ حضرت محمد کے بعد جس نے بھی نبوت کا دعویٰ کیا وہ کاذب اور دروغ گوہے اور اس کے پیروکار غیر مسلم ہیں۔
مقامی صحافیوں سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں امن وامان قائم رکھنے اور لوگوں کی جان ومال کے تحفظ کے لئے ایک نہیں سو وزارتیں قربان کرسکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں وزارت جانے کا ملال نہیں دکھ اس بات کا ہے کہ ان کے ایمان پر شک کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت حلف نامے سمیت آئین میں موجود تمام شقیں درست کردی گئی ہیں قانون میں کوئی سقم موجود نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کے خاندان کے سبھی افراد اﷲ کے فضل سے مسلمان ہیں ،حضرت محمد سے دلی محبت رکھتے ہیں اور حضرت محمد کو اﷲ کا آخری نبی مانتے ہیں
خبرنامہ
وزارت کی پروا نہیں: زاہد حامد