خبرنامہ

وزیراعظم، وزیر داخلہ اور وزیر قانون مستعفی ہوں، عمران خان

'عمران خان ہماری تو

وزیراعظم، وزیر داخلہ اور وزیر قانون مستعفی ہوں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور وزیر قانون سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر داخلہ احسن اقبال اور وزیر قانون زاہد حامد موجودہ صورتحال کے پیش نظر عہدے چھوڑدیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیرقانون کو ذمہ داری قبول کرتےہوئےاستعفی دے دینا چاہئیے تھا، وقت آگیا ہے کہ کٹھ پتلی وزیر اعظم اوروزراء گھرجائیں ، وزیراعظم اور وزیروں نے ملک کو سنگین بحران میں دھکیل دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آپریشن کے نام پر چنگاری نے پورے ملک کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔

قبل ازیں پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین نے بھی وزیر داخلہ احسن اقبال سے فوری استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھاکہ وزیر داخلہ احسن اقبال فیض آباد دھرنے کا معاملہ حل کرنے کی بجائے بطور وزیر داخلہ کھوکھلے دعوے کرتے رہے، ضروری ہے کہ وہ فوری طور پر خود کو وزارت سے الگ کریں۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ احسن اقبال نے فیض آباد دھرنے کو ابتداء سے ہی مس ہینڈل کیا اور ناکامی کے باعث حکومت کو دارالحکومت میں فوج کو طلب کرنا پڑا۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے میڈیا کی آواز کو خاموش کیا گیا اور سماجی میڈیا پر بھی پابندی عائد کی گئی، حکومت اپنا غیرجمہوری فیصلہ فوری واپس لے۔