خبرنامہ

وزیراعظم سیکرٹریٹ سسٹم کو کمپیوٹرائز کرنے کے جاری منصوبہ کیلئے 7 کروڑ 17 لاکھ 79 ہزار روپے مختص

اسلام آباد (ملت آن لائن،اے پی پی) وزیراعظم سیکرٹریٹ کے دوسرے مرحلے کے نظرثانی منصوبہ کے تحت سسٹم کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے جاری منصوبہ کیلئے 7 کروڑ 17 لاکھ 79 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں ۔منصوبے کا مجموعی تخمینہ 19 کروڑ 7 لاکھ 79 ہزار روپے لگایا گیا ہے۔ یہ منصوبہ 5 سال میں مکمل کیا جائے گا۔