خبرنامہ

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات،علاقائی اور ملکی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں علاقائی اور ملکی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ منگل کو ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے یہاں وزیراعظم ہاؤس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔