خبرنامہ

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا کراچی کا پہلا سرکاری دورہ

کراچی(ملت آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپنے پہلے ایک روزہ سرکاری دورے پر کراچی پہنچ گئے۔وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد شاہد خاقان عباسی کا بطور وزیراعظم یہ کراچی کا پہلا دورہ ہے۔

کراچی پہنچنے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر محمد زبیر اور آئی جی سندھ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے وزیراعظم کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔

وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اور مصدق ملک بھی کراچی پہنچے ہیں۔

وزیراعظم نے مزار قائد پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی جب کہ اس موقع پر احسن اقبال،گورنرسندھ محمدزیبر، اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

وفاقی حکومت سندھ کی ترقی کے لیے مزید تعاون بڑھائےگی۔

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورگورنر سندھ محمد زبیر کی ملاقات ہوئی جس میں گورنر نے وزیراعظم کوسندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں سےمتعلق آگاہ کیا۔

گورنرسندھ نے انفرا اسٹرکچرک ی بہتری سے متعلق اور صوبے بھر میں وفاقی حکومت کے تعاون سے چلنے والے منصوبوں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سندھ کی ترقی کے لیے مزید تعاون بڑھائےگی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ہونےو الے اجلاس کی صدارت کریں گے جب کہ کراچی میں تاجر تنظیموں کے نمائندوں اور سیاسی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔