وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف سعودی عرب پہنچ گئے
اسلام آباد:(ملت آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 2 روزہ سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیرخارجہ خواجہ آصف بھی ہمراہ ہیں۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کانفرنس میں وفد کے ہمراہ پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ائرپورٹ پر گورنر ریاض پرنس فیصل بن بندر السعود نے استقبال کیا۔ ریاض کے گورنر نے وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات بھی کی۔ دورے کے دوران وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات بھی ہوگی۔ ملاقات میں پاک سعودی عرب تعلقات، خطے کی صورتحال اور دہشتگردی کے چیلنج سے نمٹنے سمیت مختلف ایشوز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ کانفرنس کا افتتاح سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گزشتہ روز کیا۔ کانفرنس میں اسلامی ممالک کو درپیش دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پر غورکیا جائے گا۔ کانفرنس میں اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کے دائرہ کار سمیت اہم امور کو حتمی شکل دی جائے گی۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کانفرنس میں وفد کے ہمراہ پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ائرپورٹ پر گورنر ریاض پرنس فیصل بن بندر السعود نے استقبال کیا۔ ریاض کے گورنر نے وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات بھی کی۔ دورے کے دوران وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات بھی ہوگی۔ ملاقات میں پاک سعودی عرب تعلقات، خطے کی صورتحال اور دہشتگردی کے چیلنج سے نمٹنے سمیت مختلف ایشوز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ کانفرنس کا افتتاح سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گزشتہ روز کیا۔ کانفرنس میں اسلامی ممالک کو درپیش دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پر غورکیا جائے گا۔