خبرنامہ

وزیراعظم عمران خان نے فاٹا اور پاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے حوالے سے مشکلات کے جائزہ اورمعاونت کیلئے ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری دے دی

اسلام آباد ۔ (ملت آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے فاٹا اور پاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے حوالے سے مشکلات کے جائزہ اورمعاونت کیلئے ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری دیدی ہے۔ وزیراعظم سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹاسک فورس کے کنوینر وزیراعظم کے مشیربرائے اسٹیبلشمنٹ محمد شہزاد ارباب ہونگے جبکہ دیگراراکین میں گورنر خیبرپختونخوا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا، جی ایچ کیو کے ایم او ڈائریکٹوریٹ کے نمائندے،11کور پشاور کے نمائندے اور حبیب اللہ خان شامل ہیں۔ ٹاسک فورس کے سیکرٹری کے طور پر سیکرٹری سیفران فرائض سرانجام دیں گے۔