اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف سے سعودی عرب کے وزیر اطلاعات و ثقافت ڈاکٹر عواد بن صالح نے منگل کو یہاں وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب ریاض میں امریکہ ۔ عرب اور اسلامی سمٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔ سعودی وزیر اطلاعات نے خادمین حرمین شریفین کے خصوصی نمائندے کی حیثیت سے وزیراعظم محمد نواز شریف کو سمٹ میں شرکت کی دعوت دی۔ وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین کی دعوت قبول کرلی۔
خبرنامہ
وزیراعظم نواز شریف سے سعودی وزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح کی ملاقات
