آستانہ( ملت آن لائن)وزیر اعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آنٹانیو گوٹیرس سے ملاقات کی ہے۔قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں وزیر اعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنٹانیو گوٹیرس سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران خطے کی صورت حال اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو مسئلہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم، پاکستان میں براہ راست اور افغانستان کے ذریعے بالواسطہ بھارتی مداخلت اور دہشتگردی سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
خبرنامہ
وزیراعظم نواز شریف کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات
