اسلام آباد: (آئی این پی) وزیر اعظم نواز شریف نے منصوبہ اٹھارہ ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا پسماندہ علاقوں کو ترجیح دی جائے۔ وزیراعظم نے اسلام آباد میں تین اسپتالوں کے قیام کی بھی منظوری دی۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی 100 بستروں کے 4 سے 5 اسپتال بنیں گے۔ نواز شریف نے راولپنڈی میں ویمن اینڈ چلڈرن اسپتال کی تعمیر میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کا بھی حکم دے دیا۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ اسپتالوں کی جدید طرز پر تعمیر کیلئے ڈیزائن عالمی ماہرین سے تیار کرائے جائیں۔ اس منصوبے کے تحت ملک بھر میں 500 بستروں پر مشتمل 10 اسپتال جبکہ 250 بستروں پر مشتمل 20 اسپتال بنائے جائیں گے۔
خبرنامہ
وزیراعظم نےملک میں تیس جدید ترین اسپتالوں کےقیام کی منظوری دیدی
