خبرنامہ

وزیراعظم نے جے آئی ٹی میں کوئی نئی بات نہیں کی، عمران خان

وزیراعظم نے جے آئی ٹی میں کوئی نئی بات نہیں کی، عمران خان

اسلام آباد: ملت آں لائن. پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم کی گفتگو سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ انہوں نے جے آئی ٹی میں کوئی نئی بات نہیں کی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے ویڈیو پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے جے آئی ٹی سے نکلنے کے بعد جو میڈیا سے گفتگو کی وہ پہلے سے لکھی ہوئی تقریر تھی جو انہوں نے جے آئی ٹی میں جانے سے پہلے ہی پڑھ لی تھی۔