خبرنامہ

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام طلب کرلیا، ذرائع

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام طلب کرلیا، ذرائع
اسلام آباد(ملت آن لائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام 5 بجے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت توانائی کے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کابینہ اراکین کو اپنے دورہ امریکا کے دوران ہونے والی ملاقاتوں سے بھی آگاہ کریں گے۔