خبرنامہ

وزیراعظم کی کرسمس کے موقع پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کرسمس تقریبات کے موقع پر ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کردی۔ہفتہ کو وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کرسمس کے موقع پر ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ وزرات پانی و بجلی زیرولوڈشیڈنگ کو یقینی بنائے۔