کویت سٹی (ملت + آئی این پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کویتی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں اقتصادی زون قائم کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کو ون ونڈو آپریشن کے ذریعے سہولتیں فراہم کر رہے ہیں ، سرمایہ کاری پر بہترین شرح منافع دے رہے ہیں ، پاک چین اقتصادی راہداری علاقائی روابط اور تجارت کے حوالے سے بہت اہمیت کی حامل ہے ، بنیادی ڈھانچے اور شاہراہوں کی تعمیر پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ۔ وہ پیر کو ملاقات کرنے والے ممتاز کویتی کمپنیوں کے سربراہان سے گفتگو کر رہے تھے ۔کویتی کمپنی کے سربراہان کے وفد کو وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ مفتاح اسمعاعیل نے پاکستان کی معاشی صورتحال اور سرمایہ کاری مواقعوں بارے بریفنگ دی ۔ بریفنگ آئل اینڈ گیس ،کان کنی ، توانائی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر دی گئی ۔ وزیراعظم نوازشریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی راہداری علاقائی روابط اور تجارت کے حوالے سے بہت اہمیت کا حامل ہے ، پاکستان میں توانائی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے ، بنیادی ڈھانچے اور شاہراہوں کی تعمیر پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے خصوصی اقتصادی زونز قائم کئے ہیں ، کویتی سرمایہ کار پاکستان میں اقتصادی زون قائم کریں ، سرمایہ کاروں کو ون ونڈو آپریشن کے ذریعے سہولتیں فراہم کر رہے ہیں ، سرمایہ کاری پر بہترین شرح منافع دے رہے ہیں ، کویتی کمپنیوں کے سربراہان نے سرمایہ کاری کی دعوت پر وزیراعظم نوازشریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی بہت محنتی اور با اعتماد قوم ہیں ۔
خبرنامہ
وزیراعظم کی کویتی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں اقتصادی زون قائم کرنے کی دعوت
