اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان اور امریکہ نے انسداد دہشتگردی کی خلاف تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے دونوں ممالک مابین تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا ہے۔ یہ اتفاق جمعہ کو وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور امریکی سفیر کی ملاقات کے دوران کیا گیا ۔ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔جمعہ کو وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے امریکی سفیر نے ملاقات کی،ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ نئی امریکی انتظامیہ سے آئندہ چند ماہ میں مجوزہ رابطوں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔طارق فاطمی نے پاک امریکہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر زوردیتے ہوئے کہا کہپاکستان امریکہ سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے‘ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ ملاقات میں انسداد دہشتگردی پر تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق کیاگیا
خبرنامہ
وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے امریکی سفیر کی ملاقات
