خبرنامہ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار مشترکہ مفادات کونسل سے فارغ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار مشترکہ مفادات کونسل سے فارغ
اسلام آباد:(ملت آن لائن) وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو مسلسل غیرحاضری کی وجہ سے مشترکہ مفادات کونسل کی رکنیت سے فارغ کردیا گیا ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کی گئی ہے اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی رکنیت ختم کر دی گئی ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم کی تجویز پر وزیرخزانہ کو رکنیت سے ہٹانے کی منظوری دے دی ہے۔ اسحاق ڈار کو ہٹانے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا جب کہ ان کی جگہ اب وزیرداخلہ احسن اقبال مشترکہ مفادات کونسل میں وفاق کی نمائندگی کریں گے۔ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا۔ اسحاق ڈار علاج کی غرض سے بیرون ملک مقیم ہیں اور انہیں مسلسل غیر حاضری کی وجہ سے مشترکہ مفادات کونسل کی رکنیت سے ہٹایا گیا ہے۔
مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کی گئی ہے اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی رکنیت ختم کر دی گئی ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم کی تجویز پر وزیرخزانہ کو رکنیت سے ہٹانے کی منظوری دے دی ہے۔ اسحاق ڈار کو ہٹانے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا جب کہ ان کی جگہ اب وزیرداخلہ احسن اقبال مشترکہ مفادات کونسل میں وفاق کی نمائندگی کریں گے۔ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا