اسلام آباد: (ملت آن لائن) وزیر اعظم نواز شریف کی پانامہ جے آئی ٹی میں پیشی کے معاملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے، وزیر اعظم احتساب کے لئے پہلے دن سے تیار تھے، وزیر اعظم کو لیٹر موصول ہو چکا ہے اور شریف فیملی نے تحفظات کے باوجود آئین اور قانون کا راستہ استعمال کیا ہے۔ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن پانامہ لیکس پر سیاست کر رہی تھی، عمران خان کہتے تھے کہ شریف فیملی اور نواز شریف پیش نہیں ہونگے اور اپوزیشن اور عمران نے چار سال پانامہ کو بیساکھی بنا کر سیاست کی۔
خبرنامہ
وزیر اعظم جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر تاریخ رقم کریں گے: مریم اورنگزیب
