اسلام آباد (ملت آن لائن ) وزیر اعظم نوازشریف نے سینیٹر نہال ہاشمی کے خلاف انضباطی کارروائی کا حکم دیدیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف نے حسین نواز کو جے آئی ٹی میں طلب کرنے اور تفتیش کرنے کے حوالے سے سینیٹر نہال ہاشمی کے متنازع بیان کا نوٹس لیتے ہوئے نہ صر ف وضاحت کیلئے وزیر اعظم ہاﺅس طلب کیا ہے بلکہ پارٹی پالیسی اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر نہال ہاشمی کیخلا ف انضباطی کارروائی کا حکم دیا ہے ۔
لیگی رہنما آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ نہال ہاشمی نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے جس پر انہیں وضاحت کیلئے وزیر اعظم ہاﺅس طلب کیا گیا ہے ۔
خبرنامہ
وزیر اعظم نوازشریف نے سینیٹر نہال ہاشمی کے خلاف انضباطی کارروائی کا حکم دیدیا
