میرانشاہ/بنوں (ملت + آئی این پی) وزیر اعظم نوازشریف نے شمالی وزیرستان اور بنوں کے سنگم پر واقع کرم تنگی ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا جس میں 12 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی اور اس منصوبے کے لئے یو ایس ایڈ 8ارب روپے فراہم کرے گا ۔ جمعہ کو وزیراعظم محمد نوازشریف نے شمالی وزیرستان میں کرم تنگی ڈیم کا افتتاح کیاجس کی تعمیر کیلئے یو ایس ایڈ 8ارب روپے فراہم کرے گا ۔ڈیم کی تعمیر دو مرحلوں میں مکمل کی جائے گی۔پہلا مرحلہ تین سال میں مکمل ہوگا،ڈیم میں 12 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی،اس کی تعمیر سے ہزاروں ایکڑ بنجر زمین کابل کاشت ہوسکے گی،کرم تنگی ڈیم سے 83.4میگاواٹ بجلی بھی پیدا ہوسکے گی جو ماحول دوست اور سستی ہوگی،توانائی کے تحفظ میں یہ انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے،یہ ڈیم بنوں اور شمالی وزیرستان کے سنگم پر واقع ہے،اس کی تعمیر سے خیبرپختونخواہ،شمالی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں ترقی کے نئے سفر کا آغاز ہوگا۔ڈیم کی تعمیر سے سیلاب سے بچاؤ ممکن ہوگا۔۔۔۔(خ م)
خبرنامہ
وزیر اعظم نوازشریف نے کرم تنگی ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا
