قصور: (ملت+اے پی پی) پاناما لیکس میں وزیر اعظم نہیں بچیں گے، عمران خان نے اعلان کر دیا کہتے ہیں قطری کا خط جھوٹ نکلا تو وزیر اعظم کی چھٹی ہو جائے گی ان کا کہنا تھا کہ جواب مانگا تو وزیر اعظم کہتے ہیں کہ خاص آدمی ہوں، استثنیٰ حاصل ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاناما لیکس پر جو بھی فیصلہ ہو گا، پاکستان بدل جائے گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نواز شریف مجھ سے خود بات کریں، موٹو گینگ سے گالیاں نہ پڑوائیں۔ عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جیمز بانڈ کے بعد ایک اور آیا ہے جس کا نام ہے پرائز بانڈ۔ انہوں نے یاد دلایا کہ مشرف دور میں دانیال عزیز نواز شریف کو کرپٹ قرار دیتے تھے۔ عمران خان نے دعویٰ کیا کہ کشتی ڈوبنے والی ہے اس لئے فضل الرحمان اور محمود اچکزئی نظر نہیں آ رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فضل الرحمن کو خدشہ ہے کہ نواز شریف کے برے دن آنے والے ہیں، اسفند یار ولی کی بھی ان دنوں آواز نہیں آ رہی۔ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ 18 ٹرین حادثات ہو چکے مگر سعد رفیق نواز شریف کی خدمت کر رہے ہیں۔
خبرنامہ
وزیر اعظم نہیں بچیں گے: کپتان
