خبرنامہ

وزیر اعظم کا دورہ کراچی‘ سابق گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی (مرحوم)کے گھر جاکر اہلخانہ سے تعزیت

کراچی (ملت +آئی این پی)وزیراعظم محمد نوازشریف نے سابق گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی (مرحوم)کے گھر جاکر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی،وزیراعظم نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبروجمیل کی دعا کی۔جمعہ کو وزیراعظم محمد نوازشریف اپنے کراچی کے دورے کے دوران سابق گورنرسندھ سعیدالزماں صدیقی کے گھر گئے،وزیراعظم نے سابق گورنر کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبروجمیل کی دعا کی۔سندھ کے گورنر محمد زبیر اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ تھے