خبرنامہ

وزیر اعظم کو روزانہ معلومات دینے کے لیے واٹس ایپ گروپ قائم

ٹیلی کام کی ترقی

وزیر اعظم کو روزانہ معلومات دینے کے لیے واٹس ایپ گروپ قائم

اسلام آباد:(ملت آن لائن) وزارت اطلاعات نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو روزانہ کی بنیاد پر معلومات فراہم کرنے کے لیے نیا واٹس ایپ گروپ بنایا ہے۔وزارت اطلاعات نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو وزارت اطلاعات کے ذیلی اداروں کی روزانہ کی بنیاد پر معلومات فراہم کرنے کے لیے نیا واٹس ایپ گروپ بنایا ہے۔ ایس کے اے کے نام سے بنائے جانیوالے گروپ پر وزارت اطلاعات سے منسلک اداروں کی کارکردگی رپورٹ ارسال کی جاتی ہے۔وزارت اطلاعات کے سینئر افسرنے ایکسپریس سے گفتگو میں کہا کہ حکومت کی ای گورنمنٹ پالیسی کے تحت تمام اداروں کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔

………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے…امریکا چاہتا ہے پاکستان دہشتگردی کیخلاف مزید اقدامات کرے: ترجمان وائٹ ہاؤس

واشنگٹن: (ملت آن لائن) ترجمان وائٹ ہاؤس سارہ سینڈرز نے بھی پاکستان پر ذمہ داریاں پوری نہ کرنے کا الزام دہراتے ہوئے کہا امریکا چاہتا ہے پاکستان دہشت گردی کے خلاف مزید اقدامات کرے۔ وائٹ ہاوس ترجمان نے کہا اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کر دیا جائے گا۔پاکستان نے کئی برسوں تک ڈبل گیم کھیلی، یہ قابل قبول نہیں: اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کا الزام دوسری جانب صد ڈونلڈ ٹرمپ کے سخت ٹویٹ کے اگلے ہی روز اقوام متحدہ میں امریکا کی مستقل سفیر نکی ہیلی نے تصدیق کی ہے کہ واشنگٹن پاکستان کی امداد روک رہا ہے۔ نیویارک میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان ڈبل گیم کھیل رہا ہے، اس وجہ سے امریکا 225 ملین ڈالرز کی امداد روک رہا ہے۔ ادھر صدر ٹرمپ نے ایک اور ٹویٹ کر دی جس میں انہوں نے کہا پاکستان ہی نہیں کئی دوسرے ممالک نے بھی اربوں ڈالر ملنے کے باوجود کچھ نہیں کیا۔ فلسطین نہ اعتراف کرتا ہے اور نہ ہی ہمارا احترام کرتا ہے۔