خبرنامہ

وزیر اعظم کو 4 سال بعد سندھ یاد آیا

سکھر (ملت + آئی این پی) قومی اسمبلی میں اپو زیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو 4 سال بعد سندھ یاد آیا ‘ 4 سال میں ملکی معیشت تباہ کر دی گئی ‘ ملک میں 8 موٹر ویز بن رہے ہیں ایک سندھ میں بن گیا تو کونسی بڑی بات ہے ‘ وزیر داخلہ کا گھر جانا بہتر ہے ۔ ہفتہ کو سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف کو 4 سال بعد سندھ یاد آیا لیکن بڑی دیر کی مہربان آتے آتے ۔ 4 سال میں ملکی معیشت تباہ کر دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں 8 موٹر ویز بن رہے ہیں ایک سندھ میں بن گیا تو کونسی بڑی بات ہے۔ وزیر داخلہ گھر جانا بہتر ہے۔ ۔۔۔(رانا)