خبرنامہ

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی لندن پہنچ گئے

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی لندن پہنچ گئے
لاہور(ملت آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی لندن پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف بھی لندن لندن پہنچ گئے ہیں۔ وہ لندن میں تین سے چار روز قیام کریں گے جہاں وہ نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریں گے اور لندن قیام کے دوران وہ پارٹی رہنماﺅں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعلیٰ لندن میں قیام کے دوران اپنے میڈیکل ٹیسٹ بھی کروائیں گے۔ خیال رہے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی لندن کیلئے پرواز کر گئے، نوازشریف اور حمزہ شہباز پہلے ہی لندن میں موجود ہیں جبکہ عمران خان نے بھی 9 ستمبر کی ٹکٹ کٹوا لی، پارٹی رہنما نعیم الحق اور فواد چوہدری کپتان سے پہلے ہی لندن پہنچ چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ شکست خوردہ عناصر کو عوامی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے تکلیف ہورہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ شکست خوردہ عناصر کو عوامی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے تکلیف ہو رہی ہے، یہ لوگ ملکی ترقی و خوشحالی کا سفرروکنے کے درپے ہیں، تاہم منفی عناصر سن لیں کہ پاکستان میں اب صرف ترقی و خوشحالی کی سیاست ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کے 21 کروڑ عوام دروغ گوئی کرنے والے منفی عناصر کے چہرے پہچان چکے ہیں اور بہتان تراشی کرنے والوں کے مقدر میں ناکامی ہی ناکامی ہے، کیونکہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے اور سچ کو آنچ نہیں، جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگانے والے ہر موقع پر ناکام رہیں گے۔