خبرنامہ

وزیر داخلہ دھمکیاں نہیں استعفیٰ دیں، شاہ محمود قریشی

وزیر داخلہ دھمکیاں نہیں استعفیٰ دیں، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(ملت آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ احسن اقبال دھمکیوں کے بجائے استعفیٰ دیں۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اگر ماتحت ادارے بھی ان کی نہیں سن رہے تو احسن اقبال رونا کیوں رو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا جائے کہ جب ماتحت ادارے احسن اقبال کی نہیں سنتے اور اسلام آباد کو بھی وہ کنٹرول نہیں کرسکتے تو ان کی رٹ کیا ہے؟

پارٹی ترجمان فواد چودھری نے کہا کہ عدالت میں معاملات درست سمت میں جارہے ہیں، احسن اقبال بتائیں کہ کیا وہ اسلام آباد پولیس کے سپاہی ہیں جو عدالت پہنچے تھے۔

دوسری جانب بابر اعوان کا کہنا ہے کہ احسن اقبال بتائیں کہ ریاست کے اندر ریاست کون ہے؟

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ آج سے الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے، نواز لیگ کی حکومت رہے گی یا قانون کی حکمرانی۔