خبرنامہ

وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا مستعفی ہونے سے انکار

وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا مستعفی ہونے سے انکار
لاہور:(ملت آن لائن) وزیرِ قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے دھرنے والوں کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے استعفیٰ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ دنیا نیوز کے پروگرام آن دی فرنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ جنہوں نے دھرنے والوں سے معاملات طے کرائے، وہی لاہور والوں سے بات کریں۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ دھرنے والوں نے کبھی میرے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا۔ جس استعفے کی ڈیمانڈ تھی وہ آ گیا جبکہ باقی معاملات بھی حل ہو گئے ہیں۔