خبرنامہ

وفاق، خیبرپختونخوا اور پنجاب حکومتیں مافیا کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہیں،سپریم کورٹ

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) سپریم کورٹ کے جسٹس شیخ عظمت سعید نے مارگلہ کی پہاڑیوں پر درختوں کی کٹائی سے متعلق ازخود نوٹس کے دوران ریمارکس دیئے کہ مارگلہ میں درختوں کی کٹائی اور پہاڑوں کی بلاسٹنگ ثابت ہوچکی،وفاق خیبرپختونخوا اور پنجاب حکومت کوئی کارروائی نہیں کی،تینوں حکومتیں بتادیں کہ بے بس ہیں قانون پر عمل نہیں کراسکتے،کسی حکومت نے بھی ذمہ دار افسر کی ناکامی پر ایکشن نہیں لیا،تینوں حکومتیں مافیا کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہیں۔منگل کو سپریم کورٹ میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر درختوں کی کٹائی سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی۔جسٹس شیخ عظمت سعید نے ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا سے استفسار کیا کہ کیا بنی گالہ خیبرپختونخوا میں ہے؟،آپ کو بنی گالہ کی فکر ہے،مارگلہ کی نہیں،مارگلہ میں درختوں کی کٹائی اور پہاڑوں کی بلاسٹنگ ثابت ہوچکی،وفاق،خیبرپختونخو اور پنجاب حکومت نے کوئی کارروائی نہیں کی،تینوں حکومتیں بتادیں کہ بے بس ہیں قانون پر عمل نہیں کراسکتے،کسی حکومت نے بھی ذمہ دار افسر کی ناکامی پر ایکشن نہیں لیا،تینوں حکومتیں مافیا کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہیں،کیا تینوں حکومتوں نے مافیا سے الیکشن لڑنے کیلئے پیسے پکڑے ہیںِ،عدالت نے مارگلہ کی پہاڑیوں اور درختوں کی کٹائی کے ذمہ داروں کی فہرست طلب کرلی۔سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔