اسلام آباد (ملت آن لائن،اے پی پی)وفاقی بجٹ 2017-18 ء میں حکومت کے ترقیاتی پروگرام کے تحت وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ایک منصوبہ جس میں وفاقی حکومت کے45 ڈویژنوں کے دفتری خط وکتابت کے طریقہ کار کو کمپیوٹرائزڈ ای آفس پر منتقلی کیلئے 21 کروڑ 55 لاکھ 4 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔ حکومت نے اس مجوزہ منصوبے کیلئے 47 کروڑ 95 لاکھ 4 ہزار روپے کا تخمینہ لگایا ہے۔ یہ پہلے سے جاری منصوبہ آئندہ پانچ سال میں مکمل کرلیا جائے گا۔