خبرنامہ

وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال 2018-19ء کی بجٹ تجاویز کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال 2018-19ء کی بجٹ تجاویز کی منظوری دیدی

اسلام آباد (ملت آن لائن+اے پی پی) وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال 2018-19ء کی بجٹ تجاویز کی منظوری دیدی۔ وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس جمعہ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں آئندہ مالی سال 2018-19ء کی بجٹ تجاویز منظوری کیلئے پیش کی گئیں۔
مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت کا مسلسل چھٹا بجٹ پیش کرنے کا اعزاز
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت نے مسلسل چھٹا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کو سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے آئندہ مالی سال 2018-19ء کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا جو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا چھٹا بجٹ ہے۔ 2013ء کے عام انتخابات کے نتیجہ میں برسر اقتدار آنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جون 2013ء میں پہلا بجٹ پیش کیا تھا۔ اس کے بعد جون 2014، 2015ء، 2016، مئی 2017ء میں پانچ بجٹ پیش کئے اور اپنی مقررہ پانچ سالہ آئینی مدت پوری کرنے سے قبل 27 اپریل 2018ء کو مسلسل چھٹا بجٹ پیش کیا۔