عمران خان نے وفاق میں حکومت سازی کیلئے پیپلز پارٹی سے رابطہ نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
ترجمان پی ٹی آئی فوادچوہدری کاکہناہےکہ وفاق میں حکومت سازی کیلئے تحریک انصاف کے پاس مطلوبہ تعداد پوری ہے۔تحریک انصاف کو وفاقی حکومت کی تشکیل کیلئے پیپلز پارٹی کی حمایت کی ضرورت نہیں۔
فوادچوہدری نےکہاکہ تحریک انصاف خود وفاق میں حکومت بنائے گی۔ترجمان پی ٹی آئی کاکہناتھاکہ وفاق میں حکومت سازی کیلئے پیپلز پارٹی سے رابطہ کی اطلاعات میں صداقت نہیں۔
واضح رہےکہ مرکز میں پی ٹی آئی حکومت سازی کےلیےمطلوبہ اکثریت حاصل کرنےکی پوزیشن میں آگئی ہے۔