ولادیمیر پیوٹن کا چوتھی مرتبہ صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان
ماسکو:(ملت آن لائن) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے آئندہ سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں بطور امیدوار حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے ۔ صدرولادیمیر پیوٹن نے روسی شہر نزہنی نووگوراڈ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلا ن کیا ۔ واضح رہے کہ ولادیمیر پیوٹن 2000ء سے روس میں برسر اقتدار ہیں۔ وہ 2000ء سے 2008ء تک دو مرتبہ ملک کے صدر رہے تھے ۔ وہ تیسری مرتبہ صدر بن نہیں سکتے تھے ، اس لیے وزیراعظم بن گئے اور اپنی جگہ انہوں نے اپنے قریبی ساتھی دمتری مید ویدیف کو صدر منتخب کروایا۔ مید ویدیف نے روس کے آئین میں ترمیم کرکے صدارتی مدت بڑھا کر چھے سال کر دی تھی اور وہ صدارت سے دستبردار ہوگئے تھے ۔ اس کے بعد2012ء میں ولادیمیر پیوٹن تیسری مرتبہ چھے سال کے لیے صدر منتخب ہوگئے تھے ۔ ان کی یہ مدت آئندہ سال ختم ہو گی۔اگر وہ 2018ء میں صدر منتخب ہوجاتے ہیں اور2024ء تک ملک کے صدر رہے تو وہ جوزف اسٹالن کے بعد روس کے سب سے زیادہ عرصہ سربراہ ریاست رہنے والے لیڈر بن جائیں گے ۔
خبرنامہ
ولادیمیر پیوٹن کا چوتھی مرتبہ صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان