ٹرمپ امن کوششوں کے پابند: ریکس ٹلرسن
برسلز:(ملت آن لائن) غیر ملکی میڈیا کے مطابق برسلز میں نیٹو کے ہیڈ کوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں ٹلرسن نے کہا ہمیں اب بھی یقین ہے کہ مشرق وسطٰی میں دیر پا امن کا عمل آگے بڑھانے کا موقع موجود ہے ۔ صدر نے مشرق وسطیٰ میں امن وامان کے قیام کے لیے ایک ٹیم بنا رکھی ہے جو اس باب میں کوششیں کررہی ہے ۔ صحافیوں نے ٹلرسن نے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے پلان کی تفصیلات بتانے کی درخواست کی مگر انہوں نے کسی قسم کی تفصیل بتانے سے گریز کیا ہے ۔خیال رہے کہ گذشتہ روز امریکی صدر نے مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت قرار دیتے ہوئے امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے القدس منتقل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا عہد کرچکے تھے ۔
خبرنامہ
ٹرمپ امن کوششوں کے پابند: ریکس ٹلرسن