خبرنامہ

ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کا نام واچ لسٹ میں ڈالنے کے لیے سرگرم

ٹرمپ انتظامیہ پاکستان

ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کا نام واچ لسٹ میں ڈالنے کے لیے سرگرم

واشنگٹن:(ملت آن لائن) ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کا نام واچ لسٹ میں ڈالنے کے لیے سرگرم،ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کا نام دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے ممالک کی واچ لسٹ میں ڈالنے کے لیے سرگرم ہوگئی۔ پاکستان کا نام واچ لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ آئندہ ہفتے عالمی نگراں ادارے کے اجلاس میں ہوگا۔ پاکستان کی 2 ارب ڈالرز کی امداد معطل کرنے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کا نام دہشت گردوں کو مالی معاونت کرنے والے ملکوں کی واچ لسٹ میں شامل کروانے کے لیے سرگرم ہوگئی۔ آئندہ ہفتے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں پاکستان کے خلاف تحریک پیش کی جائے گی جس میں پاکستان کو واچ لسٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ یہ تحریک امریکا اور برطانیہ نے کئی ہفتے قبل پیش کی تھی، پھر فرانس اور جرمنی کو اس معاملے پر ساتھ دینے کے لیے رضامند کیا۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عالمی واچ لسٹ میں نامزدگی رکوانے کے لیے امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے رابطے میں ہیں۔ توقع ہے پاکستان کو واچ لسٹ میں نہیں ڈالا جائے گا۔