خبرنامہ

ٹرمپ کے اعلان کے بعد محدود آپشن رہ گئے: عرب امارات

ٹرمپ کے اعلان کے بعد محدود آپشن رہ گئے: عرب امارات
دبئی: (ملت آن لائن) متحدہ عرب امارات کے وزیرِ مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے سے پیدا ہونے والے بحران کے بعد عرب دنیا کے پاس بہت محدود آپشن رہ گئے ہیں۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں امریکی صدر کے فیصلے کو خطے میں عرب بہار سے جنم لینے والی افراتفری اور طوائف الملوکی کا فطری نتیجہ قرار دیا ہے۔