خبرنامہ

ٹی وی چینلز کی نشریات میں خلل اور تعطل پر فوری کارروائی کی جائے گی،پیمرانے کیبل آپریٹرز کو خبر دار کر دیا

اسلام آباد سابق وزیراعظم نوازشریف کی ریلی اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے تاہم دوسری جانب پیمرا بھی میدان میں آ گیاہے اور اس نے تمام ٹی وی چینلز کو انتہائی اہم ہدایات جاری کر دیں ہیں ،پیمرا نے ٹی وی چینلز کو خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ ٹی وی چینلز کی نشریات میں خلل اور تعطل پر فوری کارروائی کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق پیمرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہاگیاہے کہ قوانین کی پاسداری نہ کرنیوالے کیبل آپریٹرزکیخلاف سخت کارروائی ہوگی، تمام کیبل آپریٹرز پیمرا قوانین کی پاسداری کریں ،کیبل آپریٹرزغیر قانونی سرگرمیوں کا حصہ نہ بنیں، ٹی وی چینلز کی نشریات میں خلل اور تعطل پر فوری کارروائی کی جائے گی ۔