پارلیمنٹ کی مشترکہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پرغور
اسلام آباد:(ملت آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں پارلیمنٹ کی مشترکہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں ٹرمپ کے حالیہ بیان اور پاکستان کے موقف پر تفصیلی غور کیاجارہا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں پارلیمنٹ کی مشترکہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ، وزیر خارجہ خواجہ آصف، وزیر دفاع خرم دستگیر، سید نوید قمر، غلام احمد بلور، بیرسٹر ظفر اللہ، سینیٹر مشاہداللہ، شاہ محمود قریشی، آفتاب شیر پاؤ اور صاحبزادہ طارق اللہ سمیت دیگر سیاسی رہنما موجود ہیں۔ ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف قرارداد منظوراجلاس میں سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی جانب سے امریکی صدر ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پر پارلیمانی رہنماؤں کو بریفنگ دی جا رہی ہے۔ جس کی روشنی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان اور پاکستان کے جوابی موقف پر تفصیلی غور کیا جارہا ہے۔