خبرنامہ

پارٹی میں کسی انکل سے کوئی پرابلم نہیں: مریم نواز

پارٹی میں کسی انکل سے کوئی پرابلم نہیں: مریم نواز

لاہور: (م،لت آن لائن) سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی اور رہنماء مسلم لیگ نون مریم نواز نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی پالیسی پر بیان دینے کا اختیار پارٹی قیادت کو ہے، میں نے پارٹی میں سنیارٹی لائن کبھی عبور نہیں کی لیکن نون لیگ ایک جمہوری پرٹی ہے اور مجھے بھی رائے دینے کا حق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی میں قوم کے سامنے سرکس لگائی گئی، ہم نے سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی میں تمام ثبوت دیئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر والیم 10 میں کچھ ہوتا تو اقامہ پر فیصلہ نہ آتا۔

امریکی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں مریم نواز نے کہا کہ پارٹی یاخاندان میں اختلافات کی باتیں بے بنیادہیں، یہ منقسم گھرانہ نہیں، شریف فیملی خاندانی اقدار پر بہت فخر محسوس کرتی ہے۔

صحافی کے سوال پر کہ کیا شہبازشریف کو وزارت عظمیٰ ملنی چاہیے؟ مریم نواز نے جواب دیا کہ شہباز شریف سب سےزیادہ اہلیت کےحامل ہیں اور وہ ان کے ہیروہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ زندگی سے بڑھ کر اپنے چچا کو چاہتی ہیں۔ وزیراعظم بننے کے سوال پر مریم نواز نے واضح جواب دینے سے گریز کیا کہ اور کہا کہ خاندان کا فیصلہ تھا کہ وہ پارٹی سنبھالیں۔

سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کا کہنا تھاکہ ان کی انتظامی اور سیاسی اہلیت کے ان کے دادا بھی قائل تھے، سب سے پہلے ان کے دادا نے انہیں خاندانی امور میں اہم مقام دیا اور دادا کے بعد اب والد نے بھی ان کی سیاسی قابلیت کو سراہا۔

ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اُن کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ نوازشریف اپنی بیٹی کے مشورے اور تنقید خوش دلی اور تحمل سے سن لیتے ہیں۔