خبرنامہ

پاناما بینچ کے سربراہ جسٹس آصف کھوسہ کودل کو دورہ؛ ہسپتال منتقل

پاناما بینچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ کودل کو دورہ؛ ہسپتال منتقل

لاہور: سپریم کورٹ کے سینئیر ترین جج اور پاناما کیس کی سماعت کرنے والے بینچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ کودل کو دورہ پڑا ہے جس کے بعد انہیں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے سینئیر ترین جج اور پاناما کیس کے بینچ میں شامل ہونے والے جسٹس آصف سعید کھوسہ کو دل کی تکلیف کے باعث پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے دل کے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے فوری طور پرانجیو پلاسٹی شروع کردی۔

ڈاکٹرزکا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آصف سعید کے دل کے دو والو بند ہیں، جس کی وجہ سے دل کا دورہ پڑا، شریانوں کی بندش انجیو پلاسٹی کی مدد سے کھولی جائے گی جب کہ آپریشن کا فیصلہ انجیو پلاسٹی کے بعد کیا جائے گا۔

…………..

بھارت پاکستان کی زراعت ، ہائیڈل منصوبوں کو نقصان پہنچا رہا ہے، خواجہ آصف
India Is Damaging Agricultural Hydraulic Projects Of Pakistan Khawaja Asif

وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد چھوڑ دیا اور بھارت پاکستان کی زراعت اور ہائیڈل منصوبوں کو نقصان پہنچارہا ہے، عالمی بینک سندھ طاس معاہدے پر تعمیری کردار اداکرے۔

اسلام آباد میں سندھ طاس معاہدے سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت کے ساتھ آبی تنازعات حل کرنے پر تیار ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کرتا ہے، بھارت کو بھی چاہیے کہ وہ سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائے، پاکستان چاہتاہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کرے۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت کے ساتھ آبی تنازعات حل کرنے پر تیار ہے اور ہم بھارت کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کی اصل روح کے مطابق کام کرنا چاہتے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت نے کئی منصوبے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بنائے اور ان منصوبوں کے ڈیزائن بھی پاکستان کو فراہم نہیں کیے، بھارت پاکستان کی زراعت اور ہائیڈل منصوبوں کو نقصان پہنچارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مسائل سے زیادہ مسائل ہم نے خود پیدا کیے ہیں، ہم جس انداز سے پانی استعمال کرتے ہیں وہ ایک مجرمانہ فعل ہے، ہم پانی ایسے استعمال کرتے ہیں جیسے ہمارے پاس لامحدود پانی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پانی کی مقامی تقسیم پر خرچ ہونےوالی رقم کا80 فیصد ریکورنہیں ہوتا، اگرپانی کا ضیاع جاری رہا تومستقبل میں مزیدخطرات کا سامناکرنا پڑےگا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نےبھی ماضی میں پانی کےمسئلےکوسنجیدگی سےنہیں لیا، اب حکومت نے مسئلے کا ادراک کرتے ہوئے الگ وزارت قائم کی ہے، پانی سے متعلق قومی سطح پر شعور اجاگر کرنا ہوگا۔