خبرنامہ

پاناما :کمیشن بنا تو بائیکاٹ کر دیں گے :نعیم بخاری

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) پاناما لیکس کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے موقع پر تحریک انصاف نے وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ پاناما لیکس پر کسی کمیشن کی تشکیل منظور نہیں ، ہم نے کیس کا فیصلہ عدالت پر چھوڑ دیا ہے ، عدالت اس حوالے سے کیس کا جو بھی فیصلہ دے گی ہمیں قبول ہوگا ، اس موقع پر چیف جسٹس نے شیخ رشید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کیس پر ریمارکس دیں ، چیف جسٹس نے کہا کہ بعد میں ایسا نہ کہا جائے کہ آپ کو بولنے کا موقع نہیں دیا گیا ، دوسری جانب سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی ہے ۔ اب کیس کی سماعت نیا بینچ کرے گا ۔